ڈبلیو ایس ایس پی نے عوامی آگ


ڈبلیو ایس ایس پی نے عوامی آگاہی کے لئے "پانی کا استعمال اور صفائی کی اہمیت قرآن وحدیث کی روشنی میں" کے موضوع پر کتاب شائع کردی۔ کتاب یونیسف کے مالی تعاون سے علماء نیٹ ورک نے لکھی ہے جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پانی اور صفائی سے متعلق ہر شہری اور اداروں کی ذمہ داریوں بارے 25 مضامین شامل ہیں۔ کتاب کی تقریب رونمائی شیخ زید اسلامک سنٹر جامعہ پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صفیہ احمد، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ڈاکٹر حسن ناصر، سابق صوبائی وزیر قاری روح اللّٰہ مدنی، ڈاکٹر رشید احمد، علماء، فیکلٹی ارکان اور طلبہ نے شرکت کی۔