PhD Defence of Muhammad Zakria


شیخ زید اسلامك سنٹر  جامعہ پشاور  اپنی علمی و تحقیقی سر گرمیوں كو جاری ركھتے ہوئے  وقتاً فوقتاً مختلف  مجالس كا انعقاد كرتا رہتا ہے ، اس ضمن میں  گزشتہ دنوں   سنٹر میں پی – ایچ – ڈی سكالر  محمد زكریا كے  مقالہ كے بارے میں زبانی امتحان كا انعقاد ہوا،   جن كے مقالے كا عنوان " عقود مالیہ كے بارے میں ارتھ شاتسر ، منو دھرم اور فقہ اسلامی كا تنقیدی جائزہ " تھا ،  سكالر نے اپنا مقالہ سپروائزر پروفیسر ڈاكٹر رشید احمد كی نگرانی میں مكمل كیا   ،  بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاكٹر  ہارون رشید ڈین فیكلٹی  اصول الدین  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور  ڈاكٹر فرہاد اللہ  ایسوسی ایٹ پروفیسر ہائی ٹیك یونیورسٹی ٹیكسلا شامل تھے۔جب كہ  ڈائریكٹر سنٹر پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق   داخلی ممتحن كے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،  سكالر نے بہترین انداز میں اپنی تحقیق كا دفاع كیا اور ڈاكٹریٹ كی ڈگری كے اہل قرار پائے ۔