Seminars
ایک روزہ سیمینار سیرت طیبہ اورخواتین کے مالی حقوق
جامعہ پنجاب كی سیرت چیئر "جینڈر سٹڈیز اینڈ ویمن رائٹس " كے زیر اہتمام اور شیخ زید اسلامك سنٹر جامعہ پشاور كے تعاون و اشتراك سے ، یكم جولائی 2019 بروزپیر ایك روزہ سیمینار كا انعقاد بعنوان "سیرت طیبہ اور خواتین كے مالی حقوق "ہوا ، جس كی صدارت ڈائریكٹر شیخ زاید اسلامك سنٹر پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق صاحب كر رہے تھے۔ كانفرنس سے پشاور كے جید علماء كرام اور پشاور كی مختلف جامعات كے پروفیسرز حضرات نے شركت كی۔مہمان مقرر پشاور كی مشہور مذہبی و سماجی شخصیت مفتی غلام الرحمٰن صاحب تھے۔ سیمینار كا آغاز تلاوت قرآن كریم اور نعت رسول كریم ﷺ سے كیا گیا، اپنے افتتاحی كلمات میں پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق نے ہائیر ایجوكیشن كمیشن اور سیرت چیئر جامعہ پنجاب كا شكریہ ادا كیا جنہوں نے سیمینار كے انعقاد كے لئے شیخ زاید سنٹر كو میزبانی كی سعادت بخشی، خواتین كے مالی حقوق كے بارے میں انہوں نے شریعت مطہرہ كے اصول و مبادی میں سے میراث پر سیر حاصل گفتگو كی، بعد ازان مہمان مقرر مفتی غلام الرحمٰن صاحب نے خواتین كے مالی حقوق كو سیرت طیبہ كی روشنی میں مكمل طور سے واضح كیا اور ان حقوق كی آگاہی كے لئے حكومت كی جانب سے كئے گئے اقدامات اور سیرت چیئر كے پروگرامز كو سراہا۔ ہیڈ سیرت چیئر پروفیسر ڈاكٹر شاہدہ پروین صاحبہ نے پأكستان میں خواتین كو درپیش مالی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا كہ اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز كا تسلسل ہونا چاہئے، تا كہ ان كو حقوق كے حصول میں آسانی ہو اور وہ نہ صرف اپنا نان و نفقہ اور وراثت آسانی سے حاصل كر سكیں بلكہ وہ اپنی آمدنی پر تصرف اور اختیار بھی ركھتی ہوں۔آخر میں ڈائریكٹر شیخ زید اسلامك سنٹر پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق صاحب نے تمام شركاء كانفرنس كا عمومی اور سیرت چیئر جامعہ بنجاب كا خصوصی شكریہ ادا كیا جنہوں نے ایسی بہترین كانفرنس كے انعقاد كے لئے شیخ زید اسلامك سنٹركا انتخاب كیا، اور یہ امید ظاہر كی كہ مستقبل میں بھی ایسی عمدہ محافل و مجالس كے انعقاد كے لئے باہمی اشتراك سے تمام امور سر انجام دئے جائیں گے اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔