Japan Overview


پشاور: شیخ زاید سنٹر، پشاور میں 5 نومبر 2024 کو ایک اہم سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا "ڈاکٹر محمد اسماعیل کا دورہ جاپان: مشاہدات و تاثرات"۔ اس سمینار میں جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈائریکٹر تفہیم دین اکیڈمی حیات آباد پشاور اور اسسٹنٹ پروفیسر پشاور میڈیکل کالج، قرطبہ یونیورسٹی پشاور، نے اس سمینار کی صدارت کی۔

ڈاکٹر اسماعیل نے اپنے جاپان کے دورے کے دوران حاصل کردہ مشاہدات و تاثرات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے جاپان کے ثقافتی، اقتصادی، اور سماجی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق جاپان کا نظام سیکولرازم پر مبنی ہے، اور یہ نظام حکمرانوں کو پسند ہے۔ انہوں نے جاپان کے معاشی ترقی کے راز کو اجاگر کیا، جیسے جاپانی قوم کی محنت، صبح سویرے اٹھنا، اور رات کو جلد سونا۔ علاوہ ازیں، جاپان کی فنی صنعتوں میں فولاد سازی، بحری جہاز سازی، آٹو موبائل اور الیکٹرانکس کی صنعتیں بھی نمایاں ہیں۔

ڈاکٹر اسماعیل نے جاپان کے منفی پہلوؤں پر بھی بات کی، جیسے کہ وہاں کی مادی پرستی، مفاد پرستی، اور فیملی سسٹم کا فقدان، جس کے نتیجے میں خود کشی کے رجحانات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

سمینار میں مختلف شعبوں کے ماہرین جن میں پروفیسر ڈاكٹر قبلہ ایاز صاحب سر فہرست ہیں شامل تھے  اور طلباء نے شرکت کی اور ڈاکٹر اسماعیل کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھایا۔ اس سمینار نے جاپان کی ترقی اور اس کی چیلنجز کے حوالے سے ایک اہم گفتگو کو جنم دیا۔

اس موقع پر شیخ زاید سنٹر کے ڈائریکٹر نے ڈاکٹر اسماعیل کے تاثرات و مشاہدات کو سراہا اور مستقبل میں اس قسم کے تعلیمی سیمینارز کے انعقاد کا عندیہ دیا