UAE Visit
پشاور، 2025 – مرکز شیخ زید اسلامک سنٹر، یونیورسٹی آف پشاور کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ آج متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے اسلام آباد سے ایک اعلیٰ سطحی تین رکنی وفد نے سنٹر کا دورہ کیا۔
وفد کو سنٹر کے انتظامی ڈھانچے، تدریسی سرگرمیوں اور مالیاتی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ اس موقع پر سنٹر کو درپیش بعض اہم مسائل اور چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مرکز شیخ زید اسلامک سنٹر کی انتظامیہ نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ مرکز، شیخ زید بن سلطان آل نہیان (رحمہ اللہ) کے علمی وژن اور اعلیٰ مقاصد کی روشنی میں اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

